اسلام آباد پولیس نے احتجاج کرنیوالے اساتذہ پر ڈنڈے برسادیئے، متعدد گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

Four contract teachers arrested as protest in Islamabad intensifies

اسلام آباد :پنجاب کے 36 اضلاع سے آئے ہوئے اساتذہ کی مطالبات منوانے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کی طرف پیش قدمی پروفاقی پولیس نے گرفتاریاں شروع کر دیں۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے ہمیں مستقل نہیں کیا گیا ،ہم وزیراعظم عمران خان کے گھر کی بنی گالہ میں دھرنا دینا چاہتے ہیں جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوتے ہم یہاں پر دھرنا دیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ تھوڑی دیر پہلے پولیس کی جانب سے ٹیچرز پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ہے اور لاٹھی چارج کیا گیا ہے جس سے مشتعل ہو کر پنجاب سے آئے ہوئے ٹیچرز نے بھارہ کہو روڈ بند کر دیا ہے اور شدید احتجاج کر رہے ہیں ۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہم پر آنسو گیس کی شیلنگ کرکے زیادتی کی ہے، ہم پر لاٹھی چارج کیا گیا ہے، ہم پر امن احتجاج کر رہے تھے، پولیس نے ہم پر شیلنگ کی ہم پر تشدد کیا ۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ کیا کسی معاشرے میں ایسا ہوتا ہے، اساتذہ پر تشدد کیا جائےیا جیلوں میں بند کیا جائے ،گندی غلیظ گالیاں دی جائیں ۔

واضح رہے کہ بھارہ کہو روڈ بند ہونے کی وجہ سے مری اور کشمیر سے آنے والی ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے، میلوں لمبی گاڑیوں کی لائن لگ گئی ہیں جبکہ ٹیچرز سے مذاکرات کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈی سی اسلام آباد موقع پر موجود ہیں ۔

مظاہرین کی جانب سے مذاکرات کرنے سے مسلسل انکار کیا جا رہا ہے، ڈی سی اسلام آباد کاکہنا ہے کہ یہ مسئلہ وفاق کا نہیں ہے پنجاب کا ہے ،ہم چاہتے ہیں کہ مظاہرین سے اسلام آباد پریس کلب میں بیٹھ کر مذاکرات کیے جائیں۔

مزید پڑھیں:عارف جیوانے تعمیراتی صنعت میں روزگار کے مواقع، سرمایہ کاری بڑھانے کا طریقہ بتادیا

ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی شہری کو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، احتجاج ہر شہری کا حق ہے لیکن سڑک بلاک کر کے شہریوں کو تنگ کرنا نامناسب ہے جبکہ ٹیچرز کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں کیے جاتے ہم کسی صورت احتجاج ختم نہیں کریں گے۔

Related Posts