شہرِ قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بچوں نے کے الیکٹرک کے شکایتی مرکز کے آفس پر حملہ کردیا، بجلی نہ ہونے پر مظاہرہ کرنے والے بچوں نے موٹر سائیکلز کو آگ لگادی۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ بچوں نے کئی موٹر سائیکلز توڑ دیں اور 3 کو آگ لگا دی۔ احتجاج میں نقصان کا شکار موٹر سائیکلز کے الیکٹرک کے ملازمین کی ملکیت ہیں۔
رپورٹک کے مطابق کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ مظاہرین نےشکایتی مرکز کے گیٹ کے سامنے بھی آگ لگائی۔ احتجاج کے بعد پولیس موقعے پر پہنچی اور صورتحال سنبھال لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 روز سے علاقے میں بجلی نہیں ہے۔
پولیس کے بیان کے مطابق بجلی نہ ہونے پر مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی۔ احتجاج کرنے والوں میں 40 سے 50کے قریب بچے بھی شامل تھے۔ مظاہرین میں شامل بچوں کے پیچھے 4 سے 5 خواتین بھی تھیں۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








