شمال مشرقی ہواؤں کی دبنگ انٹری، کراچی میں سردی نے دستک دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

خشک شمال مشرقی ٹھنڈی ہواؤں سے کراچی کا موسم سرد ہوگیا، جو اتوار تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔

موسمیات کی رپورٹ کے مطابق شہر میں ہلکی دھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلومیٹر تک محدود ہوگئی ہے، جبکہ ہوا کی رفتار 36 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

غیر معمولی طور پر تیز شمال مشرقی ہواؤں نے کراچی میں خنکی میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث گرم ملبوسات کے استعمال میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو مسلسل دوسرے دن بھی معمول سے زیادہ تیز ہوائیں چلیں جن کی رفتار 36 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی۔ صبح کے وقت ہلکی دھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلومیٹر رہ گئی تھی، تاہم سورج نکلنے کے بعد اس میں بہتری آئی۔

ارلی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ ٹھنڈی اور خشک شمال مشرقی ہواؤں کے باعث دن کے وقت موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔ اتوار تک معمول سے کچھ زیادہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

جمعے کو چلنے والی ان ہواؤں کے باعث مجموعی درجہ حرارت (صبح و رات) میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ خیرپور میں سب سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Posts