چین کا کراچی یونیورسٹی حملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

China demands thorough probe in Karachi University attack

بیجنگ: چین نے کراچی یونیورسٹی میں چینی اساتذہ پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرائیں اورمجرموں کو سخت سزا دیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بدھ کے روز کہا کہ ہم دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور زخمیوں وسوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چینی وزارت خارجہ اور پاکستان میں سفارتی مشنز نے واقعے کے فوری بعد ہنگامی ردعمل کے طریقہ کار کو فعال کر دیا تھا۔

معاون وزیر خارجہ وو جیانگ ہاؤ نے چین میں پاکستانی سفیر معین الحق کو فوری فون کر کے انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان فوری طور پر واقعے کی مکمل تحقیقات کرے۔

مزید پڑھیں:‏چینی اساتذہ کیساتھ شہید ہونیوالے ڈرائیور خالد نواز کے 7 بچوں کامستقبل کیا ہوگا ؟

قصورواروں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائے اور پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ایسے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے۔

ترجمان نے کہا کہ چین کی وزارت خارجہ اور پاکستان میں چینی سفارتی مشن متعلقہ پاکستانی محکموں پر زور دینگےکہ واقعہ میں ملوث دہشت گرد تنظیم کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

Related Posts