پاکستان اور افغانستان کے مابین ثالثی میں سہولت کاری کر رہے ہیں، چین

تازہ ترین

تازہ ترین

چین
(فوٹو: آن لائن)

بیجنگ: چین نے پاکستان اور افغانستان کے مابین کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور افغانستان کے مابین ثالثی میں سہولت کاری کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارتِ خارجہ ماؤ ننگ نے پریس بریفنگ کے دوران میڈیا کو بتایا کہ ہم پاک افغان کشیدگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک سے رابطے میں ہیں تاکہ تناؤ میں کمی لائی جاسکے۔ ہم دونوں ممالک کے مابین بات چیت میں سہولت کاری بھی کر رہے ہیں۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ چین افغانستان اور پاکستان کے مابین تعلقات کی بہتری اور کشیدگی میں کمی کیلئے تعمیری کردار کیلئے تیار ہے۔ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہیں اور دونوں ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ اختلافات مذاکرات اور مشاورت سے حل کریں۔

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق ماؤ ننگ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں موجود چینی سفارت خانے متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ دونوں ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مختلف شہروں میں موجود چینی شہریوں اور تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

Related Posts