فتنہ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں ڈرون حملوں کی کوشش ناکام

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈرون
(فوٹو: آن لائن)

پاکستان کے اہم شہروں بشمول ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں ڈرون حملوں کی کوششیں ناکام بنا دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج نے ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز کے ذریعے حملہ کرنے کی ناکام کوشش کی ، ڈرونز کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے جدید اینٹی ڈرون سسٹمز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام ڈرونز کو فضا ہی میں مار گرایا، جس کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان واقعات کے نتیجے میں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔

اس حوالے سے سکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ واقعات ایک بار پھر افغان طالبان رجیم اور پاکستان میں دہشت گردی کے درمیان گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرتے ہیں۔

Related Posts