چین لداخ میں گھس آیا اور ہماری زمین پر قبضہ کرلیا، مودی کا کچھ پتہ نہیں۔راہول گاندھی

تازہ ترین

تازہ ترین

Rahul Gandhi lashes out at Modi over Ladakh incident

نئی دہلی: بھارتی کانگریس کے سینئر رہنما و رکنِ پارلیمنٹ راہول گاندھی نے کہا ہے کہ چین لداخ میں گھس آیا جس نے ہماری زمین پر بھی قبضہ کر لیا ہے جبکہ اس دوران ہمارے وزیرِ اعظم نریندر مودی کا کچھ پتہ نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ لداخ میں چین کی فوج اندر تک آ گئی اور ہم سے ہمارا علاقہ چھین لیا گیا اور اس دوران وزیرِ اعظم نریندر مودی مکمل طور پر خاموش دکھائی دیتے ہیں۔

راہول گاندھی نے لداخ میں چینی فوج کی نقل و حرکت پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی وزیرِ اعظم کی خاموشی پر تنقید کی اور کہا کہ نریندر مودی منظرنامے سے مکمل طور پر غائب ہیں اور ان کا چین کے خلاف کوئی بیان نہیں آسکا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی فوج کے سابق کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ڈی ایس ہودا اور قومی سلامتی کے مشاورتی بورڈ کے ممبر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ایس ایل نراسماہن کاکہنا تھا کہ چین کے ساتھ لداخ میں جاری سرحدی کشیدگی ماضی کی نسبت زیادہ سنگین ہے۔

بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق جنرل ڈی ایس ہودا نے 6 روز قبل کہا کہ 2013دیپ سانگ، 2014 میں چومر اور 2017 میں ڈوکلام میں ہونیوالی کشیدگی موجودہ صورتحال کے مقابلے بہت کم نوعیت کی تھی۔

مزید پڑھیں:لداخ کی کشیدگی ماضی سے زیادہ سنگین ہے۔سابق بھارتی جرنیل

Related Posts