چین ہمارے خلاف غلط معلومات پھیلانے میں ملوث ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کا الزام

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ
(فوٹو: آن لائن)

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارت کی جنگ میں امریکا کے روایتی حریف چین کے خلاف ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ہمارے خلاف غلط معلومات پھیلانے میں ملوث ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین نے ہمارے خلاف بڑے پیمانے پرغلط معلومات پھیلانے کی مہم شروع کر رکھی ہے کیونکہ وہ میرے سیاسی حریف جو بائیڈن کو صدارتی دوڑ میں جیتتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر الزام لگایا کہ چین امریکا کو دنیا کے صفِ اوّل کے ممالک میں نہیں دیکھنا چاہتا اور چینی حکومت امریکا کے خلاف یہ کام کئی دہائیوں سے کر رہی ہے جب تک میں صدر بن کر نہیں آگیا۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چینی حکومت کا ترجمان چین کی طرف سے احمقانہ انداز میں بات کرتا ہے۔ ترجمان چینی دفترِ خارجہ کوشش کرتا ہے کہ وہ درد و الم دنیا تک مسلسل پہنچاتا رہے جو چین نے (کورونا وائرس کی صورت میں) دنیا بھر میں پھیلا دیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ اور ریاستہائے متحدہ امریکا کے خلاف چین کی طرف سے غلط معلومات اور پروپیگنڈہ برداشت نہیں کریں گے کیونکہ یہ ہماری بے عزتی کے مترادف ہے۔ 

Related Posts