چینی بحران پر وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

چینی بحران پر وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا
چینی بحران پر وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

 وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگا  جس کے دوران چینی بحران پراہم گفتگو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت آج دوپہر 1 بجے منعقدہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں شوگر بحران کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے فرانزک رپورٹ پیش کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کو چینی بحران پر رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء پیش کریں گے جبکہ رپورٹ 200 صفحات پر مشتمل ہے جس میں شوگر ملز کا فرانزک آڈٹ بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں کس شوگر مل نے کتنی چینی کی پیداوار حاصل کی اور اس کی خریدوفروخت کے متعلق تمام تر اعدادوشمار شامل کیے گئے ہیں  جن کے تحت چینی بحران کے ذمہ داروں کا تعین کیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران چینی بحران کے ساتھ ساتھ سیاسی و قومی اہمیت کے دیگر معاملات پر بھی گفتگو ہوگی۔ وزیرِ اعظم عمران خان کو ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔

پاکستان کی معاشی و اقتصادی صورتحال پر بھی وزیرِ اعظم عمران خان کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر بھی غور کرے گی۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی طرف سے چینی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی متوقع ہے۔ 

Related Posts