اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 48 ہزار 91افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار 17ہو گئی ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 2 ہزار 193نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 48ہزار91ہو گئی۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک4 لاکھ29 ہزار 600 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد15ہزار346ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے17ہزار382، سندھ میں 18ہزار 964، خیبرپختونخواہ میں 6 ہزار 815، بلوچستان میں2 ہزار968، آزاد کشمیر میں 148، گلگت بلتستان میں579جبکہ اسلام آباد میں 1 ہزار 235 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر32ہزار 919فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ14ہزار 155افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخواہ اور سندھ میں ہوئیں۔ کے پی کے میں 351افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں316 افراد جاں بحق ہوئے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث297، گلگت بلتستان میں 4، اسلام آباد میں10 جبکہ بلوچستان میں 38افراد جاں بحق ہوئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے دنیا بھر میں50لاکھ 89ہزار افراد متاثر جبکہ 3لاکھ 29ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر50 لاکھ89 ہزار923 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے14فیصد (3لاکھ29ہزار729) افراد ہلاک ہوئے۔
مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 29 ہزار افراد ہلاک
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








