جنیوا: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں50لاکھ 89ہزار افراد متاثر جبکہ 3لاکھ 29ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر50 لاکھ89 ہزار923 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے14فیصد (3لاکھ29ہزار729) افراد ہلاک ہوئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ45 ہزار 799فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد27 لاکھ36ہزار 20 ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے20لاکھ24ہزار174فراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، روس، برازیل، اسپین اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں اٹلی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
اٹلی کے بعد فرانس، جرمنی،ترکی، ایران اور بھارت سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے بعد سخت ایس او پیز کے تحت اسکول کھول دیئے گئے،تھرمامیٹر اور ہینڈ سینی ٹائزر ہاتھوں میں لئے اساتذہ اور عملے نے طلبہ کا استقبال کیا۔
ملک میں موسم بہار کے سمسٹر کا آغاز مار چ کے بعد متعدد بار ملتوی کردیا گیا لیکن گزشتہ روز تعلیمی ادارے کھول کر تدریسی عمل بحال کردیا گیا ۔
مزیدپڑھیں:کورونا کو شکست، جنوبی کوریا میں اسکول کھل گئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








