دوریاستی حل، فلسطینیوں کی آزاد ریاست کے قیام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔چین

تازہ ترین

تازہ ترین

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ ہم دو ریاستی حل کے تحت مظلوم فلسطینیوں کی آزاد ریاست کے قیام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چینی دفترِ خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چین فلسطینیوں کیلئے آزاد ریاست کے قیام کی بھرپور حمایت کرتا ہے جبکہ ہم عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ دو ریاستی حل پر غیر متزلزل عمل کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

دلہن گھوڑی چڑھ کر خود اپنی بارات میں پہنچ گئی

قبل ازیں چینی صدر شی جن پنگ نے فلسطینی عوام سے اظہار، یکجہتی کے عالمی دن کی مناسبت سے مبارکباد کا پیغام بھیجا جو فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے منصفانہ مقصد کیلئے چین کی مضبوط حمایت کو ظاہر کرتا ہے۔

سلامتی کونسل کے مستقل رکن چین کے ترجمان دفترِ خارجہ نے بریفنگ کے دوران کہا کہ صدر شی جن پنگ نے اپنے پیغام میں اشارہ کیا تھا کہ مسئلۂ فلسطین مشرقِ وسطیٰ کے مسائل کا بنیادی حصہ ہے جس کا تعلق علاقائی امن و استحکام سے ہے۔

ترجمان چینی دفترِ خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کو مسئلۂ فلسطین کے حل کیلئے دو ریاستی تصفئیے پر غیر متزلزل عمل کرنا ہوگا۔ مسئلۂ فلسطین کو بین الاقوامی ایجنڈے میں سرِ فہرست رکھنا چاہئے۔ فلسطین عوام کی آزاد ریاست کیلئے مدد کرنی چاہئے۔

 

Related Posts