کورونا وائرس کی ویکسین کیلئے چینی کمپنی نے پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔ظفر مرزا

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا وائرس کی ویکسین کیلئے چینی کمپنی نے پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔ظفر مرزا
کورونا وائرس کی ویکسین کیلئے چینی کمپنی نے پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔ظفر مرزا

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹرظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کے لیے چینی کمپنی نے پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے چینی کمپنی نے ممکنہ ٹریلز کے لیے پاکستان سے رابطہ قائم کیا جس پر ہم نے مزید معلومات طلب کی ہیں۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ معلومات کی بنیاد پر ہم ویکسین پر فیصلے سے قبل طبی ماہرین کے ذریعے حفاظتی اقدامات، اخلاقی و قانونی قواعد و ضوابط اور فیزیبلٹی کے حوالے سے جائزہ لیں گے جبکہ ویکسین کے حوالےسے کوئی پیش گوئی قبل از وقت ہوگی۔ 

Related Posts