لاک ڈاؤن کے دعوے دھرے گئے، چینی جوڑاتفریح کیلئے مری پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Chinese couple reached in Murree

راولپنڈی : مری انتظامیہ کے مری میں لاک ڈاؤن کے تمام تر دعوے دھرے کہ دھرے رہ گئے ہیں اور تمام حفاظتی اقدامات کا پول کھل گیا  حکومت پنجاب کی طرف سے کیےگئے اقدامات میں مری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی کے باوجود چینی میاں بیوی کھلے عام سیر و تفریح کرتے رہے ۔

اطلاع ملنے پر مری سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے فوری طورپر چینی جوڑے میاں بیوی کو جنرل بس اسٹینڈ سے اپنی تحویل میں لیکر اے سی مری کی ہدایت کے مطابق ٹی ایچ کیو بھیجوا دیا ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں ایک مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص، آئیسولیشن وارڈ منتقل

اس وقت ٹی ایچ کیو مری میں چینی جوڑے کا طبی معائنہ جاری ہے زرائع کے مطابق یہ چینی میاں بیوی 11مارچ کو ملائشیا سے پاکستان آیا تھا ۔

مری کے شہریوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کےلئے موثر انتظامات کیےجائیں اگر اسی طرح غفلت کا مظاہرہ کیا گیا تو خدانخواستہ یہ وباء تیزی سے پھیل سکتی ہے۔

Related Posts