ہمایوں سعید کی عطیۂ خون دینے والوں سے فلاحی ادارے سے رابطے کی درخواست

تازہ ترین

تازہ ترین

ہمایوں سعید کی عطیۂ خون دینے والوں سے فلاحی ادارے سے رابطے کی درخواست
ہمایوں سعید کی عطیۂ خون دینے والوں سے فلاحی ادارے سے رابطے کی درخواست

اسلام آباد: پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار ہمایوں سعید نے خون کا عطیہ دینے والوں کو فلاحی ادارے سے رابطے کی درخواست کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ کورونا وائرس ہم سب کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے لیکن عین اسی وقت بچے بھی تھیلسمیا جیسی بیماری سے لڑ رہے ہیں۔

اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ تھیلیسمیا سے لڑنے کے لیے بچوں کو خون ہنگامی طور پر تبدیل کرانا پڑتا ہے۔ انہوں نے خون کا عطیہ دینے کے لیے عوام کو  عمیر ثناء فاؤنڈیشن سے رابطہ کرنے کی درخواست کی۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ تھیلسمیا سے متاثرہ بچوں کی مدد کے لیے عمیر ثناء فاؤنڈیشن کے ادارے کا وزٹ کریں یا اُن کے رابطہ نمبر پر کال کرکے انہیں گھر پر بلائیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی فلم اسٹار اور سینئر ایکٹر ہمایوں سعید نے  والدین کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا  کہ آپ اپنی بچیوں کو اسکول بھیجیں۔

 ٹوئٹر پر دو ہفتے قبل  اپنے پیغام میں فلم اسٹار ہمایوں سعید نے کہا کہ  پاکستان میں آج بھی 2 کروڑ 80 لاکھ بچے تعلیم کی نعمت سے محروم ہیں جن میں سے اکثریت لڑکیوں کی ہے۔

  مزید پڑھیں:  اپنی بچیوں کو اسکول بھیجیں۔ ہمایوں سعید کا والدین کے نام پیغام

Related Posts