چین پاکستان اقتصادی راہداری اور پاکستان میں دیگر ترقیاتی منصوبوں میں گرانقدر خدمات انجام دینے والی ممتاز چینی کمپنیوں میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایوارڈ تقسیم کئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چینی کمپنیوں نے پاکستان کے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں تیس ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی جو قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاری نے پاکستان کا پورا معاشی منظرنامہ تبدیل کر دیاہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ چین کی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات ان کیلئے لمحہ مسرت ہے جنہوں نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے صنعتی فروغ کیلئے بہت زیادہ کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں نے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں ہمارے معاشی منظرنامے کو تبدیل کر دیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا حکومت پاکستان نے حال ہی میں بری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کے زیر قیادت پاکستان کیلئے SIFC کے قیام کا اہم اقدام اٹھایا ہے۔
شہباز شریف نے سی پیک کے علاوہ چین پاکستان دوستی کیلئے ذاتی توجہ دینے پر چینی ناظم الامور کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان میں چین کی ناظم الامور مز PANG CHUNXUE نے کہا ہمیں پورا یقین ہے کہ سی پیک کے دس سالہ کامیاب تعاون کے بعد چین اور پاکستان شانہ بشانہ ترقی کی منازل طے کرتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں:کہاں کی جمہوریت؟منتخب افراد ڈی سی کی منظوری کے بغیر کام نہیں کرسکتے۔حافظ نعیم
وزیراعظم نے کہا کہ ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں جس میں سرسبز راہداری، جدت، آئی ٹی راہداری، زراعت اور خصوصی اقتصادی زونز پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








