انضمام الحق دوسری بار قومی ٹیم کے چیف سلیکٹرز مقرر

تازہ ترین

تازہ ترین

انضمام الحق دوسری بار قومی ٹیم کے چیف سلیکٹرز مقرر
انضمام الحق دوسری بار قومی ٹیم کے چیف سلیکٹرز مقرر

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو دوسری بار چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا ہے، وہ ہارون رشید کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے جنہوں نے گزشتہ ماہ استعفیٰ دے دیا تھا۔

انضمام الحق 2016 سے 2019 تک پاکستان کے چیف سلیکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے اس اسکواڈ کا انتخاب کیا تھا جس کی قیادت سرفراز احمد نے 2017 میں تھی اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔

انضمام الحق کو سری لنکا میں افغانستان کے خلاف 22 اگست سے شروع ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کی ٹیم کا انتخاب کرنا ہے، دوسرے مرحلے میں ایشیا کپ کا اسکواڈ فائنل کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:فرانسیسی فٹبال اسٹار بینزیما نے عمرہ ادا کرلیا

انضمام الحق نے 2019 کے ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، انہیں 2023 کے ورلڈ کپ کے اسکواڈ کے اعلان کا کام بھی سونپا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ بھارت میں 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

Related Posts