لاہور میں سی آئی اے پولیس سے فائرنگ کےتبادلے میں انتہائی مطلوب شوٹر ہلاک ہوگیا۔ اقبال ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ شوٹر کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم نے انٹیلی جنس اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب مجرم عمر گجر کو ہلاک کردیا جبکہ ملزم شہباز شوٹنگ گینگ کا رکن بتایا جاتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 2 ماہ قبل فیصل بٹ نامی شہری کو قتل کردیا تھا۔
حیدرآباد میں اسکول کی عمارت سے گر کر لڑکی جاں بحق
ملزم عمر گجر کی منظرِ عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہلاک ملزم کو ایک شہری کو قتل کرتے ہوئے دیکھا گیاتھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کی گئی تاہم ملزم کی فائرنگ سے پولیس کا کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کے باعث لاہور، کراچی اور پشاور سمیت ملک کا کوئی بھی شہر جرائم پیشہ افراد کی دست برد سے محفوظ نہیں ہے جس کے باعث پولیس سمیت دیگر سکیورٹی اداروں نے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائمز کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں دن دہاڑے لوٹ مار، چوری، چھینا جھپٹی، موٹر سائیکل اسنیچنگ اور ٹارگٹ کلنگ کے انسداد کیلئے آپریشن جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








