اسلام آباد: دُنیا بھر میں اظہارِ محبت کا عالمی دن ویلنٹائن ڈے کے طور پر منایا جارہا ہے جس کیلئے مختلف تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق ویلنٹائن ڈے آج منایا جارہا ہے۔ اس موقعے پر بازاروں میں گلاب کے پھول مسلسل خریداری اور تحفے کے طور پر دینے کے باعث نایاب ہوجانا عام ہے۔ بیکریوں پر کیک کی طلب میں بھی اس روز اضافہ ہوجاتا ہے۔
انیسویں صدی کی انقلابی ایجاد ریڈیو کا عالمی دن
فروری شروع ہوتے ہی نوجوان نسل ویلنٹائن ڈے کی تیاریوں میں لگ جاتی ہے۔محبت کرنے والے گلاب کے پھول کو اظہارِ محبت کا سب سے بڑا ذریعہ سمجھتے ہیں، گلاب کے پھول ویلنٹائن ڈے آتے ہی مہنگے اور نایاب ہوجاتے ہیں۔
بعض مقامات پر گلاب کے پھولوں کی عدم دستیابی پر چاکلیٹس، ٹیڈی بیئرز اور دیگر تحائف کو اظہارِ محبت کا ذریعہ بنایا جاتا ہے۔ اکثر لال رنگ کی چیزیں تحفے کے طور پر دینا ویلنٹائن ڈے کی ہی ایک علامت سمجھی جاتی ہے۔
نوجوان نسل کی اکثریت پاکستان میں بھی ویلنٹائن ڈے خوب جوش وخروش سے مناتی ہے۔ دوسری جانب بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ویلنٹائن ڈے ایک مغربی رسم ہے جسے منانا اسلامی شریعت میں جائز نہیں، تاہم ترقی پسند اس سے اختلاف کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا ایک طبقہ یہ بھی کہتا ہے کہ ویلنٹائن ڈے سمیت اظہارِ محبت کا کوئی بھی دن منانے میں کوئی برائی نہیں جبکہ محبت اپنی ماں، بہن اور بیوی سمیت ہر رشتے سے کی جاسکتی ہے۔ویلنٹائن ڈے بھی ایسے ہی کسی عزیز کے ساتھ منایا جاسکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








