نیویارک:امریکہ کے شہر نیویارک میں ایک شہری نے محض ٹھنڈے چپس دینے پر بین الاقوامی فاسٹ فوڈ کمپنی میکڈونلڈکے ملازم کو گولی ماردی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی شہر نیویارک میں ایک عدم برداشت کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے، جہاں ایک امریکی شہری نے صرف ٹھنڈی چپس دینے پر بین الاقوامی فاسٹ فوڈ کمپنی کے ملازم کو گولی ماردی۔
گولی لگنے کے بعد ملازم شدید زخمی ہوگیا جبکہ اس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت مائیکل مورگن کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق نیویارک کے علاقے بروکلن میں پیر کی شام 20 سالہ شخص مائیکل مورگن نے 23 سالہ میکڈونلڈ کے ملازم کو گولی مار کر شدید زخمی کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ واقعہ بین الاقوامی فاسٹ فوڈ کمپنی آنے والی 40 سالہ خاتون اور ملازم کو درمیان بحث سے شروع ہوا تھا جس میں خاتون نے ٹھنڈے چپس دینے پر اعتراض اٹھایا تھا۔
بحث کے بعد خاتون نے اپنے بیٹے کو ویڈیو کال کرکے شکایت کی جس کے بعد مائیکل مورگن غصے کی حالت میں ریسٹورنٹ پہنچ گئے۔بعد ازاں مائیکل مورگن نے ملازم سے بحث کی جس کے بعد انہوں نے گولی چلادی۔
مزید پڑھیں:عراق میں سیاسی بحران سنگین ہوگیا، اقوام متحدہ کی اظہار تشویش
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








