چین نے 6 ممالک کے شہریوں کو ’ویزا فری‘ انٹری دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، چین نے یہ فیصلہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین نے فرانس، جرمنی، اٹلی، سپین، نیدرلینڈز اور ملائیشیا کے شہریوں کو ملک میں ویزے کے بغیر داخلے کی اجازت دیدی ہے۔
چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ’رواں سال یکم دسمبر سے اگلے سال 30 نومبر تک جرمنی، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز، سپین اور ملائیشیا کے شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت دی گئی ہے۔‘
چین کی جانب سے عارضی طور پر ان ممالک کے شہریوں کو ’ویزا فری‘ انٹری دینے کا فیصلہ ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔
جارج فلائیڈ کو قتل کرنے والا سزا یافتہ پولیس افسر قاتلانہ حملے میں زخمی
ان ممالک کے شہری بغیر ویزا کے زیادہ سے زیادہ 15 روز تک مملکت میں قیام کر سکیں گے اور کاروباری سرگرمیوں، سیاحت اور اپنے رشتے داروں سے ملاقات کے لیے چین میں بغیر ویزا کے داخل ہوسکیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








