بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع اُتراکاشی میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی مچ گئی۔
ہمالیائی پہاڑوں سے آنے والا کیچڑ اور پانی کا ریلا نزدیکی گاؤں کے مکانات، دکانیں، ہوٹل سب بہا لے گیا۔ کلاؤڈ برسٹ کے بعد آنے والے خوفناک سیلابی ریلے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پناہ کے لیے بھاگتے متعدد افراد بھی ریلے کی زد میں آئے، سیلابی ریلے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 50 لاپتا ہیں۔
ضلع اتراکاشی کے دھرالی گاؤں کے نزدیک بنا بھارتی فوج کا کیمپ بھی سیلابی ریلے کی زد میں آیا، دریا کنارے بنا بھارتی فوج کا ہیلی پیڈ سیلابی ریلے میں بہہ گیا، ہیلی پیڈ کے مقام پر موجود کئی بھارتی فوجی سیلابی ریلے میں لاپتا ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے 10 اگست تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








