پاک افغان کرکٹ میچ کے دوران دونوں ملکوں کے شائقین اب ایک جگہ نہیں بیٹھ سکیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں افغانی پاکستانیوں پر حملہ کر رہے ہیں
فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 3 ملکی ٹی 20 سیریز کے دوران پاکستان اور افغانستان کے فینز کے لیے الگ انٹری اور انکلوژر رکھنے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے میچ میں افغان فینز کی بدنظمی کے پیش نظر اسٹیڈیم میں الگ انٹری اور انکلوژر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یواے ای میں 3 ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان اور افغانستان کے شائقین کو ایک دوسرے کے انکلوژر میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی،

تین ملکی سیریز میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچز 29 اگست اور 2 ستمبر کو شارجہ میں شیڈول ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں کئی بار پاک افغان میچز کے دوران دونوں ملکوں کے شائقین کا تصادم ہوچکا ہے، ایشیا کپ 2022 کے دوران شارجہ میں جب افغانستان کے خلاف پاکستان نے ایک وکٹ سے فتح حاصل کی اس کے بعد اسٹیڈیم میں بڑی بدنظمی دیکھی گئی۔

اس میچ کے دوران پاکستان اور افغانستان کے کھلاڑی بھی آپس میں الجھے اور میچ کے بعد افغان تماشائیوں نے بھی بدتمیزی کی حد تمام کی۔

ان تلخ تجربات کے پیش نظر اب یہی طے کیا گیا ہے کہ دونوں ملکوں سے تعلق رکھنے والے شائقین کو اسٹیڈیم کے الگ الگ حصوں میں بٹھایا جائے گا۔

Related Posts