اب کوئی پکڑ کر دکھائے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے گرفتاری سے بچنے کیلئے کونسا پکا انتظام کرلیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Gandapur goes public with resignation, says he served KP with integrity
FILE PHOTO

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے خیبر پختونخواکے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

عدالت نے سی ٹی ڈی تھانے میں درج مقدمے کی سماعت کی اور علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔درخواست ضمانت میں کہا گیا کہ علی امین گنڈا پور جائے وقوعہ پر نہیں تھے لیکن ایف آئی آر میں ان کا نام شامل تھا۔

19 مارچ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس میں خیبر پختونخواکے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیےتھے۔

اے ٹی سی جج ملک اعجاز آصف نے نومنتخب وزیراعلیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا تھا کہ انہیں 2 اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے۔علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری سٹی تھانے میں درج مقدمے میں جاری کیے گئے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے وارنٹ جاری ہونے کے بعد وفاق اور پنجاب پر الزام عائد کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعظم شہبازشریف کے گھر پولیس بھیجنے کی دھمکی دی تھی۔

Related Posts