خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ایک قریبی رشتہ دار کو ڈیرا اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ثقلین گنڈاپور کو نشانہ بنایا، جو وزیر اعلیٰ کے چچاسردار اسماعیل خان گنڈاپور کے بیٹے تھے۔ پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ثقلین سردار فریدون خان گنڈاپور کے بھی بھائی تھے، جو ایک سابقہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار رہے ہیں۔
کے پی کے گورنر فیصل کریم کندی نے واقعپ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔اس سے قبل وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے علاقے میں امن قائم کرنے کی اہمیت پر زور دیا تھا، خاص طور پر کرم ضلع میں، اور حکام کو ہدایت دی تھی کہ وہ قبائلی چیک پوسٹیں مسمار کریں اور حریف گروپوں سے اسلحہ ضبط کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








