وزیرِ اعلیٰ پنجاب کورونا وائرس ٹیسٹنگ کیلئے لیبارٹری کا افتتاح آج کریں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کورونا وائرس ٹیسٹنگ کیلئے طبی لیبارٹری کا افتتاح آج کریں گے
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کورونا وائرس ٹیسٹنگ کیلئے طبی لیبارٹری کا افتتاح آج کریں گے

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج کورونا وائرس کے ٹیسٹس کیلئے طبی لیبارٹری کا افتتاح کریں گے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب آج بی ایس ایل 3 لیب کا افتتاح کریں گے جسے حال ہی میں اَپ گریڈ کیا گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا کے مطابق بی ایس ایل 3 لیب میں  2000 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہر روز کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

فوکل پرسن کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر بی ایس ایل 3 لیب کی اَپ گریڈیشن کا کام گزشتہ ہفتے شروع کیا گیا تھا۔ 

Related Posts