امدادکی فراہمی کیلئے جانچ پڑتال کا مؤثر طریقہ کار اپنایا گیا ہے، فردوس عاشق اعوان

تازہ ترین

تازہ ترین

Govt to ensure cash relief to poor families: Dr Firdous Ashiq
Firdous Ashiq Awan

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت امدادکی فراہمی کے لئے جانچ پڑتال کامؤثر طریقہ کار اپنایا گیا ہے تاکہ شفافیت کے عمل پرکوئی انگلی نہ اٹھاسکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے حقداروں کو یہ رقوم ملنے کاسلسلہ شروع ہوجائے گا۔مستحقین شراکتی بینکوں سے رقم وصول کرسکیں گے۔علاوہ ازیں صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکراضافی کاؤنٹرزکاانتظام بھی کررہے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کیش پروگرام کے تحت 144 ارب روپے1 کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں تقسیم ہوں گے۔ مستحق خاندان کو 12 ہزار روپے یکمشت ادا کر دئیے جائیں گے۔

عوام کو ریلیف دینے کے اس تاریخی اقدام کے ثمرات چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے مستحق گھروں تک پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں: مستحقین کی تذلیل پر حکومت کا نوٹس، بغیر اجازت راشن تقسیم کرنے پر پابندی عائد

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ احساس کیش ایمرجنسی پروگرام وزیراعظم عمران خان کا غریب، مزدور اور محنت کش طبقے سے والہانہ محبت اور احساس کا مظہر ہے۔

یہ پروگرام محروم طبقات کی معاشی مشکلات دور کرنے میں ممدومعاون ثابت ہوگا۔نئے پاکستان کا ایجنڈا احساس اور عوام کی خدمت ہے۔

Related Posts