109 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ نیگٹو آنے کے بعد مردان کی یوسی مانگا کو کھولنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

UC Manga to be de-sealed after 109 patients tested negative for coronavirus

پشاور :109 مشتبہ مریضوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ نیگٹو آنے کے بعد مردان کی یونین کونسل مانگا کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

مردان کے ڈپٹی کمشنر عابد وزیر نے یوسی کو ڈی سیل کرنے سے قبل جراثیم کش ادویات کا اسپرے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یونین کونسل کے مختلف حصوں کو سیل کرنے کا فیصلہ مانگا میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کے پیش نظر ایک اعلی سطح اجلاس کے بعد کیاگیا تھا۔

حکومت کی جانب سے یوسی کو مکمل طور پر سیل کرنے کے بعد مشتبہ مریضوں کو ٹیسٹ کیا گیا جو نیگٹو آگیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 50 ہوگئی ہے جبکہ کیسوں کی مجموعی تعداد 3277 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب میں 1493 ، سندھ میں 881 ، خیبرپختونخوا میں 405 ، گلگت بلتستان میں 210 ، بلوچستان میں 191 ، اسلام آباد میں 82 اور آزادکشمیر میں 15 مریضوں  میں کوروناکی تصدیق ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت لاک ڈاؤن کے نقصانات کو کم کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کررہی ہے،اسدعمر

اب تک ملک میں 257 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 17 کی حالت تشویشناک ہے۔

Related Posts