وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی رہائش گاہ آمد

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی رہائش گاہ آمد
وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی رہائش گاہ آمد

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی رہائش گاہ جا کر پاک فوج کے شہید جوان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریکِ انصاف (پنجاب) کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار طیارہ حادثے میں شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی رہائش گاہ پہنچے اور اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی قیمتی جان کا نذرانہ دینے والے بہادر سپوت کو سلام پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ بہادر سپاہی کو سلیوٹ کرتا ہوں، قوم کو بہادر جوانوں کی عظیم قربانیوں پر ہمیشہ سے فخر ہے۔ 

Related Posts