لاہور: دنیا بھر بشمول پاکستان میں پھیلی ہوئی کورونا کی وباء کے باعث پی ایس میں شریک بعض غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنے وطن واپس جانے کا بڑا فیصلہ کرلیا۔
پی سی بی کے ذرائع کے مطابق مذکورہ وائرس کے خطرے کے پیش نظر 10کھلاڑیوں نے اپنے ملک واپس جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
فلائٹ آپریشن کے معطل ہونے کے خوف کے باعث یہ کھلاڑی اپنے وطن واپس لوٹ جانے کے خواہاں ہیں۔
جن کھلاڑیوں نے اپنے وطن واپس جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ان میں پشاور زلمی کے ٹام بینٹن، کارلوس بریتھ ویٹ، لیام ڈاسن، جیمز فوسٹر (کوچ)، لوئس گریگری‘کراچی کنگز کے الیکس ہیلز، ملتان سلطانز کے ریلی روسو اور جیمز ونس، اور لیام لیونگ اسٹون و دیگر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے اور بعض ممالک نے فلائٹ آپریشن بھی معطل کردیے ہیں۔