انسدادِ پولیو مہم کا آغاز: 1 کروڑ 6لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

انسدادِ پولیو
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کردیا، وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 1 کروڑ 6لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم 19اپریل تک جاری رہے گی۔ مہم میں 1 کروڑ 6لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ 83 ہزار ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔

گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت کے مسلسل اقدامات جاری ہیں۔ 2024 میں 74 پولیو کیسز جبکہ گزشتہ سال پولیو کے 31کیسز سامنے آئے۔ ہم نے انسدادِ پولیو مہم کی نگرانی کیلئے 24 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے ہیں۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ رواں سال کے دوران پولیو کیسز میں کمی نوٹ کی گئی ہے۔ سجاول سے پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا۔ 2026 میں ماحولیاتی نمونوں مین بہتری آئی اور پولیو کیسز کی شرح 24 فیصد رہ گئی۔ ہم پولیو کے خاتمے کیلئے مسلسل قومی مہمات جاری رکھیں گے۔

Related Posts