آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ، ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کے مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق یو اے ای مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر شیخ محمد بن زید کی آرمی چیف سے ملاقات کے دوران فوجی اور دفاعی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور شیخ محمد بن زید النیہان کے درمیان ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی آج ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں انہوں نے روضہ رسولﷺ پرحاضری دی ، دورے کے دوران وزیر اعظم سعودی فرمانروا اور ولی عہد محمدبن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








