وزیراعظم عمران خان کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری

تازہ ترین

تازہ ترین

Pm imran khan saudia
وزیراعظم عمران خان کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری ،شاہ سلمان سےملاقات طے

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئےجہاں انہوں نے مدینہ منورہ پہنچ کر روضہ رسولﷺ پرحاضری دی ، نوافل ادا کئے اور امت مسلمہ، ملکی امن و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورہ پر سعودی عرب میں ہیں جہاں وہ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچے مدینہ کےڈپٹی گورنراورجدہ میں پاکستانی قونصل جنرل خالدمجید نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کئے جبکہ امت مسلمہ، ملکی امن و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

دورے کے دوران وزیر اعظم سعودی فرمانروا اور ولی عہد محمدبن سلمان سے ملاقات کریں گے،وزیر اعظم سعودی قیادت سے ملاقات میں پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ سمیت دونوں ممالک کے مابین مختلف معاہدوں پر بھی بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کے انتخابات میں کامیاب 15 پاکستانی نژاد ارکان کو فواد چوہدری کی مبارکباد

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کے درمیان پچھلے دوروں کا تسلسل ہے۔ ترجمان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ دورہ سعودی عرب پاکستان اور سعودی قیادتوں کے مابین رابطوں کے سلسلے کی کڑی بھی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اکتوبر2019 میں بھی سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ کیا تھا۔ ان کا سعودی عرب پہنچنے پر گورنر ریاض نے ایئرپورٹ پہ استقبال کیا تھا،اس دورے میں بھی ان کی سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں ہوئی تھیں۔

Related Posts