آرمی چیف نے گوجرانوالہ میں براق کم بیٹ اسکل ٹریننگ کمپلیکس کا افتتاح کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

آرمی چیف کا دورہ قطر،عسکری قیادت اور اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقات
سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا

راولپنڈی: سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی گوجرانوالہ آمد، اس موقع پر آرمی چیف نے براق کم بیٹ اسکل ٹریننگ کمپلیکس کا افتتاح کر دیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو سینٹرل کمانڈ فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ واضح رہے کہ براق کم بیٹ سکل ٹریننگ کمپلیکس کا مقصد فوج میں شامل میکانائزڈ ایلی منٹس عملہ کی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔

آرمی چیف نے اسٹرائیک فارمیشنز کی ٹریننگ کا بھی معائنہ کیا۔ اسٹرائیک فارمیشن میں فارورڈ، آرٹلری، انجینئرز اور میکانائزڈ انفنٹری نے آپریشنل تیاریوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔اس موقع پر کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر اور کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔

Related Posts