آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا دورۂ بیلجیئم، یورپی یونین حکام سے ملاقاتیں

تازہ ترین

تازہ ترین

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا دورۂ بیلجیئم، یورپی یونین حکام سے ملاقاتیں
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا دورۂ بیلجیئم، یورپی یونین حکام سے ملاقاتیں

برسلز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے کیلئے بیلجیئم پہنچ گئے جہاں یورپی یونین حکام سے ملاقاتیں اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس (ای ای اے ایس) کے سیکریٹری جنرل اسٹیفانو سنینو اور یورپی یونین عسکری کمیٹی کے چیئرمین کلاؤڈیو گرازیانو سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان عراق جانے والے زائرین کیلیئے سفری سہولیات میں اضافہ کریگا۔ شیخ رشید

یورپی یونین حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت خطے کی مجموعی صورتحال اور پاکستان کے ساتھ یورپی یونین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعاون کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔

یورپی یونین کے حکام نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون میں اضافے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا۔ آرمی چیف نے یورپی یونین سے تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Posts