شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ، 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ، 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ، 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی:شہر قائد میں سال نو کا آغاز شدید سردی سے ہو، سردی کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ریکارڈ کیا گیا۔ شہرقائد میں رواں سال کا آغاز 10 سالہ سردی کا ریکارڈ ٹوٹنے سے ہوا۔

جمعہ کو کا ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت دس سالوں میں کم ترین رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیرین ہواؤں نے شہر کے موسم کو مزید سرد بنادیا۔جمعہ کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ریکارڈ کیا گیا۔

اس سے قبل 2014 میں درجہ حرارت 6.5 ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2011 اور 2020 میں جنوری میں درجہ حرارت 7ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیاتھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ شہر میں شمالی سمت سے ہوائیں 10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔یہ سرد ہوائیں اتوار تک چلتی رہیں گی۔

دوسری جانب ملک بھر میں شدید پڑ رہی ہے، جبکہ کے مختلف شہروں میں شدید دھند کا راج ہے، جس کے باعث ٹریفک کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Related Posts