کمشنر کراچی نے سبزیوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

کمشنر کراچی کی جانب سے سبزیوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

کمشنر کراچی سلیم راجپوت کی جاری کردہ فہرست کے مطابق آلو درجہ اول کی قیمت 69روپے فی کلو، پیاز بڑی 124روپے، پھول گوبھی درجہ اول 31روپے جبکہ پھول گوبھی درجہ دوم کی قیمت 18روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

جاری کردہ فہرست میں گول لوکی کی قیمت 59روپے، توری درجہ اول 69 روپے، توری درجہ دوم 46روپے، ٹماٹر درجہ اول 183 روپے جبکہ ٹماٹر درجہ دوم کی قیمت 86روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔

موسم سرما میں گیس کس وقت ملے گی؟ صارفین کے لئے اہم خبر

دوسری جانب ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے، گھی میں 23 روپے فی کلو سے لے کر 38 روپے تک کی کمی کی گئی۔

اس کے علاوہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر سے لے کر 36 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی گئی۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے، کمی عام صارفین کی سہولت کے لیے کی گئی ہے۔

Related Posts