کمشنر کراچی نے پھلوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

پھل
پھل

کراچی: کمشنر کراچی کی جانب سے پھلوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

کمشنر کراچی سلیم راجپوت کی جاری کردہ فہرست کے مطابق کیلا درجہ اول فی درجن کے سرکاری نرخ 69 روپے، کیلا درجہ دوئم فی درجن کے 52 روپے، سیب گولڈن درجہ اول کے سرکاری نرخ 240 روپے فی کلو جبکہ سیب درجہ دوئم کے 213 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔

جاری کردہ فہرست میں موسمی درجہ اول کی قیمت 109 روپے فی کلو جبکہ موسمی درجۂ دوم کی 86 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح چیکو درجۂ اوّل کی قیمت 118 روپے جبکہ چیکو درجۂ دوم کی قیمت 92 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

کمشنر کراچی نے سبزیوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی

دوسری جانب ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے، گھی میں 23 روپے فی کلو سے لے کر 38 روپے تک کی کمی کی گئی۔

اس کے علاوہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر سے لے کر 36 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی گئی۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے، کمی عام صارفین کی سہولت کے لیے کی گئی ہے۔

Related Posts