پاکستان ایئر لائنز کی کیبن کریو ایسوسی ایشن کے صدر نصراللہ خان آفریدی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پروازوں کے دوران مسافروں کو فراہم کردہ کھانے کے معیار پر تشویش کا اظہار کیاہے۔
منگل کے روز نصراللہ خان آفریدی نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری قومی ایئر لائن جان بوجھ کر تباہ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کل لاہور سے کراچی جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304 میں مسافروں کو ناقص کھانا پیش کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک خاتون مسافر نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے شکایت کی کہ انہیں جو کھانا دیا گیا اس میں ایک چکن کے ٹکڑے پر خون لگا ہوا تھا۔یہ پرواز پہلے ہی چھ گھنٹے کی تاخیر کا شکار تھی۔
کراچی: ٹرک کی ٹکر سے ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان چلی گئی
نصراللہ خان نے کہا کہ ایک شفاف تحقیقات شروع کی جانی چاہیے اور تمام متعلقہ اہلکاروں کو پچھلے چار سال اور چھ ماہ کی غلط فیصلوں کا جواب دینا ہوگا۔
انہوں نے متعلقہ اہلکاروں سے اپیل کی کہ وہ ایک غیر جانبدارانہ تحقیقات کریں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ پی آئی اے کی پروازوں میں مسافروں کو فراہم کردہ کھانے کا معیار کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








