سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد

تازہ ترین

تازہ ترین

سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد
سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملکی سرحدوں، داخلی، مجموعی سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔

سپہ سالار نے بارش اور سیلابی صورتحال میں فارمیشنز کے ریلیف آپریشن کی تعریف کی جبکہ شرکاء نے بحالی، ریسکیو کے عمل میں سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:سپہ سالار کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، جوانوں سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسدادِ دہشتگردی آپریشن میں کامیابیوں کو سراہا اور ملکی دفاع، جانیں قربان کرنے والے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Related Posts