ڈالر نئی تاریخی بلندی پر، 232 روپے کا ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کو شدید دباؤ کا سامنا ہے جس کے باعث انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی اونچی اڑان برقرار ہے۔

پیر کو انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 63 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 232 روپے پرجا پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:

ملکی سیاست میں ہلچل، سابق صدر آصف علی زرداری خاموشی سے دبئی روانہ

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے مہنگا ہوکر 234 روپے کی تاریخی سطح پر آگیا۔

کاروباری اوقات کار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 51 پیسے اضافے کے بعد 229 روپے 88 پیسے پر بند ہوا۔

7 دن کے دوران ڈالر 20 روپے سے زائد مہنگا ہوچکا ہے ، اس طرح ڈالر نے ایک ہفتے میں مہنگا ہونے کا 24 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

اس کے علاوہ ملک میں 3 ماہ میں ڈالر کی قدرمیں 30 فیصد اضافے کا بھی نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

Related Posts