معروف گلوکارہ لیڈی گاگا کو بم دھماکے میں ہلاک کرنے کی سازش

تازہ ترین

تازہ ترین

(گوٹو؛ برازیلین میڈیا)

برازیل کی پولیس نے مشہور و معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے کنسرٹ پر بم حملے کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔

ریو ڈی جنیرو کے پولیس حکام کے مطابق گلوکارہ لیڈی گاگا کے ایک بڑے کنسرٹ پر بم حملے کی سازش کو ناکام بنایا، کنسرٹ میں 20 لاکھ افراد شریک تھے۔

پولیس نے یہ بھی کہا کہ مشتبہ افراد نابالغ افراد سمیت شرکاء کو دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد اور آتش گیر بموں کا استعمال کرتے ہوئے مربوط حملے کرنے کے لیے بھرتی کر رہے تھے۔

ریو ڈی جنیرو کی ریاستی پولیس کی انٹیلی جنس کی جانب سے ایک اطلاع موصول ہونے کے بعد اس انتپا پسند گروپ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اس گروہ کے مبینہ رہنما کو جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سول میں بغیر قانونی جواز کے اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ریو ڈی جنیرو پولیس نے بتایا کہ بم حملے کی سازش ایک انتہا پسند گروہ نے کی تھی جوکہ نفرت انگیز تقاریر اور رویوں کو فروغ دیتا ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق اس گروپ کے طریقوں میں خود کو نقصان پہنچانا اور پرتشدد مواد کو سماجی وابستگی کی ایک شکل کے طور پر استعمال کرنا بھی شامل ہے۔

Related Posts