لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف پریس کانفرنس کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف پریس کانفرنس کرنے کے معاملے پر درخواست کی سماعت کی۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست رانا شاہد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ فواد چوہدری نے ہائیکورٹ میں میڈیا سے خطاب میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز مخالف بیان بازی کی، انہوں نے پریس کانفرنس کے ذریعے اعلیٰ عدلیہ کو اسکینڈ لائز کرنے کی کوشش کی۔
پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی موت تشدد سے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق ہوگئی
درخواست گزار کے مطابق فواد چوہدری کی تقریر الیکٹرانک میڈیا پر لائیو نشر ہوئی اور اگلے روز اخبارات میں پرنٹ ہوئی، آئین کے تحت اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف بیان بازی نہیں ہوسکتی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدلیہ مخالف بیان بازی پر فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت فواد چوہدری کو طلب کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کرے۔
بعدازاں عدالت نے فواد چوہدری کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








