مربوط کرپٹو اقدامات نے امریکی مارکیٹ میں پاکستان کی اہمیت میں غیر معمولی اضافہ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

کرپٹو سفارت کاری سے واشنگٹن میں پاکستان کی پذیرائی اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ ہیں جبکہ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق کریپٹو اقدامات سے واشنگٹن میں پاکستان کی اہمیت اور سرمایہ کاری کے امکانات میں اضافہ ہوگیا۔

فنانشل ٹائمز نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حکمت عملی اور کرپٹو اقدامات سے واشنگٹن میں پاکستان کو پذیرائی حاصل ہوئی، مائیکل کوگلمین مین غیر مقیم سینئر فیلو، ایشیا پیسیفک فاؤنڈیشن کے مطابق امریکا اور پاکستان کےتعلقات میں غیر متوقع بہتری اور نیا عروج دیکھنے کو ملا۔

فنانشل ٹائمز نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے تعلقات اسلام آباد کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں، جبکہ بھارت ناراض ہے، پاکستان نے کرپٹو سفارت کاری کے ذریعے ٹرمپ کے کاروبار کے اندرونی حلقوں میں جگہ بنائی۔

ورلڈ لبرٹی فنانشل نے پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے، کھربوں ڈالر مالیت کے پاکستان کے قیمتی معدنی وسائل ہیں، ٹوکنائزیشن کے لیے تیار ہیں۔

بلال بن ثاقب وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین، واشنگٹن میں اہم تجارتی مذاکرات میں شریک رہے، پاکستان کی کریپٹو صلاحیتیں ٹرمپ کے قریبی حلقوں اور امریکی مشیروں کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کی گئیں۔

واشنگٹن میں پاکستان کے کریپٹو منصوبوں کو امریکی تعریف اور دلچسپی حاصل، سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ گئے۔

Related Posts