روس کے علاقے ریازن میں ایک فیکٹری میں ہونے والے دھماکے سے 11 افراد جاں بحق اور 130 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دھماکا فیکٹری کی ورکشاپ میں آگ بھڑکنے کی وجہ سے ہوا لیکن آگ لگنے کا سبب ابھی تک واضح نہیں ہو سکا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
کچھ غیر سرکاری ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ دھماکا بارود تیار کرنے والی فیکٹری میں ہوا مگر حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر موجود ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








