اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران شہریوں کے متاثر ہونے اور ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، ملک میں مزید 71 افراد جان سے گئے اور 2580 مزید کیسز سامنے آگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 55ہزار27 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2580 کے نتائج مثبت آئے یوں نئے کیسز کی شمولیت کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی شرح 4 اعشاریہ 68 فیصد ریکارڈ کی گئی اور وباء سے متاثرہ 71 شہریوں زندگیوں سے محروم ہوگئے جبکہ 4964متاثرین کی حالات تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
Statistics 19 Sep 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 55,027
Positive Cases: 2,580
Positivity % : 4.68%
Deaths : 71
Patients on Critical Care: 4964— NCOC (@OfficialNcoc) September 19, 2021
دوسر ی جانب این سی او سی کا کہنا ہے کہ وہ تمام افراد جن کی دوسری ڈوز کا مقرر وقت ہو چکا ہے ،وہ ہفتے کے ساتوں دن میسج کا انتظار کیئے بغیر کسی بھی ویکسین سینٹر سے اپنی دوسری ڈوز لگوا سکتے ہیں، اتوار کا دن خصوصی طور پہ دوسری ڈوز کے لئے مقرر ہے۔
مزید پڑھیں:مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








