راولپنڈی میں 24گھنٹوں کے دوران 80 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی میں 24گھنٹوں کے دوران 80 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
راولپنڈی میں 24گھنٹوں کے دوران 80 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

راولپنڈی:راولپنڈی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 80 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعدکورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3179 ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مسلم لیگ ن راولپنڈی کے سیکریٹری اطلاعات اکمل مرزا سمیت کورونا وائرس کے باعث 4 مزید افراد جان کی بازی ہار گئے جس سے مجموعی طور پر اموات کی تعداد 118ہو گئی۔

مری میں تریٹ چوکی اور بینکوں کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کی او پی ڈی بھی سیل کر دی گئی، پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے سیکریٹری اطلاعات اکمل مرزا جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات انتقال کر گئے،اکمل مرزا کورونا کے باعث بے نظیر بھٹو اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ چند دن سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

ٹی ایچ کیو اسپتال کی او پی ڈی کو اگلے 72 گھنٹوں کے لئے سیل کیا گیا،جس کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 5 ڈاکٹروں سمیت اسٹاف کے 13 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، کورونا وائرس کے شبہ میں اب 9333افراد کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیااس دوران 5456افراد کی رپورٹ منفی آئی جبکہ 1162افراد کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 102 افراد سمیت اب تک مجموعی طور پر 1616 افراد صحتیاب ہوئے،8 تحصیلوں سے 380افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے 118 افراد کا تعلق راولپنڈی کی 8 تحصیلوں سے ہے،1368افراد صحتیاب جبکہ 1054افراد کو گھروں میں قائم قرنطینہ کی سہولت فراہم کی گئی۔

راول ٹاؤن سے 176،پوٹھوار ٹاؤن سے 83اور کینٹ سے 54 افراد کو منتقل کیا گیاگوجر خان سے 19،ٹیکسلا سے 34 افراد کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، کلر سیداں سے 1،کوٹلی ستیاں سے 13 افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، راول ٹاؤن سے 708،پوٹھوار سے 149 اور کینٹ سے 385افراد صحتیاب ہوئے۔

گوجر خان سے 54،ٹیکسلا سے 29افراد صحتیاب ہوئے کہوٹہ سے18،کلر سیداں سے 4 افراد صحتیاب ہو کر گھروں کو روانہ ہوئے جبکہ مری سے 16 اور کوٹلی ستیاں سے 5 افراد صحتیاب ہوئے،جاں بحق ہونے 44افراد کا تعلق راول ٹاؤن،20پوٹھوار ٹاؤن اور 39 کا تعلق کینٹ سے تھا 7 افراد کا تعلق گوجر خان،4 افراد کا ٹیکسلا اور 4 افراد کا تعلق کلر سیداں سے تھا۔

Related Posts