اب سختی کرنی پڑے گی، جولائی میں وائرس بڑھے گا، وزیر اعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

اب سختی کرنی پڑے گی، جولائی میں وائرس بڑھے گا، وزیر اعظم
اب سختی کرنی پڑے گی، جولائی میں وائرس بڑھے گا، وزیر اعظم

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب سختی کرنے کا وقت آگیا ہے، عوامی مقامات پر کسی کو ماسک کے بغیر نہیں جانے دیا جائے گا، ہمیں کورونا کا پھیلاؤ روکنا ہے، کیسز بڑھنے سے مسائل میں بھی اضافہ ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر کہا کہ ہم مکمل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے، وزیراعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے ساتھ کورونا وباء کی صورتحال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک کے لئے لاک ڈاؤن نہیں بلکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ لاہور میں وائرس کافی تیزی سے پھیل رہا ہے، یہ تاثر دیا جارہا تھا کہ لاہور میں لاک ڈاؤن ہونے جارہا ہے، لاک ڈاؤن کرنے کا مقصد پوری معیشت کو بند کرنا پڑتا ہے، غربت کے باعث ایسے حالات نہیں کہ مکمل لاک ڈاؤن کردیا جائے۔

13 مارچ کو لاک ڈاؤن کیا تھا، نیو یارک نے بھی ہمارے ساتھ لاک ڈاؤن کیا، وہاں دیوالیہ نکل گیا، ہمیں بھی بجٹ بنانے میں مشکلات پیش آئیں۔لاک ڈاؤن کے باعث دیہاڑی دار لوگ بیروز گار ہو جاتے ہیں، آمدنی نہ ہونے کے باعث وہ اپنے بچوں کا پیٹ نہیں پال سکتے، جس کا ایک ہی حل ہے اور وہ ہے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ابھی بھی احتیاط نہ کی تو آگے سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ہم سب کو ذمہ داری کا احساس ہونا چاہئے، ہمیں ایس او پیز پر عمل کرنا چاہئے، اگر احتیاط نہ کی گئی تو کیسز کی تعداد میں بہت اضافہ ہوجائے گا۔

اگر زیادہ لوگ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تو ہمارے پاس اسپتالوں میں زیادہ سہولتیں نہیں ہیں، ماضی میں کسی حکومت نے اسپتالو ں کی طرف توجہ نہیں دی، فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق ہاٹ اسپاٹ علاقے ڈھونڈیں گے اور پھر وہاں پر سخت لاک ڈاؤن کیا جائے گا،ماسک کے حوالے سے سختی کی جائے گی، شہریوں کو کسی بھی جگہ بغیر ماسک کے داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Related Posts