دبئی:دنیا بھر میں پھیلی کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔تاہم اس بارے میں ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر 3سے 19 جولائی تک سری لنکا میں شیڈول ہے جبکہ آئی سی سی نے جون تک کے کوالیفائنگ مقابلے کورونا وائرس کے باعث ملتوی کیے ہیں۔
آئی سی سی کورونا وائرس کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ ایونٹس کا فیصلہ کرے گا۔اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مقابلے ملتوی کردیئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز سمیت 10 ٹیموں نے شرکت کرنا ہے۔