اسٹاک مارکیٹ میں خلاف توقع دوسرے روز بھی 87پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں خلاف توقع دوسرے روز بھی 87پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی
اسٹاک مارکیٹ میں خلاف توقع دوسرے روز بھی 87پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز کے دوران بھی اُتار چڑھاؤ کے بعد تیزی دیکھنے کو ملی، 100 انڈیکس 87 پوائنٹس بڑھ گیا۔

آج کے دن بھی گزشتہ روز کی طرح اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا، کاروبار کے آغاز کے موقع پر غیر یقینی کے بادل چھائے رہے جس کے بعد پہلے ڈیڑھ گھنٹے کے دوران 212.05 پوائنٹس نیچے آگئے تھے اور انڈیکس 31030.14 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا۔

تاہم کچھ دیر بعد انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس ریکور ہوئے اور انڈیکس میں 160.17 پوائنٹس کی تیزی کے بعد انڈیکس 31402.36 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔دورانِ ٹریڈنگ ایک موقع پر انڈیکس 31447.22 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 87.27 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 31329.46 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.28 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 9 کروڑ 52 لاکھ 49 ہزار 563 شیئرز کا لین دین ہوا۔ جس کے باعث سرمایہ کاروں کو چار ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

Related Posts